10

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے معیار بہتر بنایا جا سکتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں ،وائس چیئر مین شیخ محسن، صدر حاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نا ئب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹر ی رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ برآمدا ت میں اضافے کیلئے نئے تجارتی معاہدے کرنے کے ساتھ پیداواری لاگت کو نیچے لانے کی ضرورت ہے ،برآمدات کے فروغ کے لئے بیرون ممالک سفارتخانوں کو متحرک کرکے انہیں اہداف سونپے جائیں ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ خطے کے ممالک پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان میں توانائی اور ٹیکسز کی وجہ سے پیداواری لاگت انتہائی زیادہ ہے جس کی وجہ سے ہماری مصنوعات عالمی منڈیوں میں مقابلے کی دوڑ میں شامل نہیں ہو پاتیں ۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے معیار مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے جس کے بل بوتے پر ہم عالمی منڈیوں میں مستقل بنیادوں پر اپنی جگہ بنا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اس وقت روایتی برآمدات پر انحصار کر رہا ہے لیکن ہمیں اس کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے اور ایس ایم ایز کو ترقی دے کر اسے اس قابل بنایا جائے کہ اسے برآمدی صنعت میں تبدیل کیاجا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں