جدید کیمروں سے مظاہرین کی شناخت کا فیصلہ

لاہور ( بیو رو چیف )جلسے، جلوس،احتجاج اور دنگے فساد کرنیوالے کیمروں کی آنکھ سے نہیں بچ سکیں گے،سیف سٹی اتھارٹی نے مظاہرین کی شناخت کیلئے نیا سافٹ وئیر لانچ کردیا۔شہر کے کسی بھی روڈ پر مظاہرین اکٹھے ہونگے تو کیمرے فوری نشاندہی کریں گے،گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کی مخصوص تعداد اکٹھا ہونے پربھی کیمریپوائنٹ آوٹ کریں گے۔سیف سٹی حکام کے مطابق کیمروں کی مدد سے مظاہرین کی شناخت،ڈنڈے اوراسلحہ کی نشاندہی ہوگی،پارٹی پرچموں کی بھی شناخت اورتعداد سامنے لائی جائے گی ،اس کے علاوہ مظاہرین میں کریمنل ریکارڈ ہولڈرز کو بھی نمایاں کیا جائیگا۔ حکام کے مطابق مظاہرین کے اکٹھے ہوتے ہی کیمروں کی مددسے فوری الرٹ جنریٹ ہوگا،الرٹ جنریٹ ہوتے ہی متعلقہ پولیس کو آگاہ کردیا جائیگا،اس نئے سافٹ وئیر سے پولیس کواحتجاج وجلسے وجلوسوں کی مانیٹرنگ میں مددملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں