جذباتی تندرستی خوشحال زندگی کیلئے نہایت ضروری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیڈ (FEED) تنظیم کی جانب سے جذباتی صحت اور ذہنی سکون کے فروغ کے لیے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت چیئر پرسن مس میری ندیم ‘طبی ماہر نفسیات ڈاکٹر اقرا نفیس ‘ڈاکٹر عروشمہ یعقوب نے کی واک میں طلبہ، اساتذہ، سماجی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ذہنی اور جذباتی صحت کے بارے میں مثبت پیغامات درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جذباتی تندرستی ایک متوازن اور خوشحال زندگی کے لیے نہایت ضروری ہے، اور ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے ذہنی و جذباتی سکون کا خیال رکھے۔ واک کے اختتام پر شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معاشرے میں ذہنی صحت کے شعور کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں