44

جذبات ختم ہوگئے تو پھر اداکاری نہیں کرسکوں گی ، سجل علی

خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں بھی اتنی ہی جذباتی ہوں جتنی اداکاری کے وقت نظر آتی ہوں۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ لوگوں کا کہنا ہے سجل آنکھوں سے بھی اداکاری کرتی ہیں، کیا آپ حقیقت میں بھی اتنی ہی جذباتی ہیں؟۔ جواب میں سجل کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں حقیقی زندگی میں بھی میں اتنی ہی جذباتی ہوں جتنی اداکاری کے وقت نظر آتی ہوں، ممکن ہے دیکھنے والوں کو لگتا ہو کہ اب سجل بدل گئی ہے ،مضبوط ہو گئی ہے لیکن درحقیقت میں اب بھی جذباتی ہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے جذبات کو کبھی ختم نہیں کر سکتی اور اگر ایسا کیا تو پھر میں اداکاری نہیں کر سکوں گی، مجھ میں ہر طرح کے جذبات کوٹ کوٹ کر بھرے ہوئے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں سجل نے دعویٰ کیا کہ میرا حس مزاح بھی شاندار ہے ، جو لوگ میرے قریب ہیں انہیں میری شخصیت اور حس مزاح کا بخوبی علم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں