36

جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے

کمالیہ(نامہ نگار)اے ایس پی سرکل پولیس کمالیہ حافظ معاز الرحمان نے کہا ہے کہ کمالیہ پر امن لوگوں کا شہر ہے یہاں کے لوگ ایک دوسر ے کے مذہبی تہواروں کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جو کہ قابل تحسین بات ہے کیونکہ جب تک علاقے کے لوگ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کرتے ہیں اس وقت تک امن و امان پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے گفتگو کر کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام مکاتب فکر کے افراد کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ان کی باہمی مشاورت سے علاقہ میں امن و امان کی فضا کو مضبوط بنانے کیلئے پالیسیاں مرتب کریں گے تاہم اس کے ساتھ ساتھ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے بھی یہ افراد ہمارے بازو بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں