جرائم پیشہ عناصر نے فیصل آباد کے شہریوں کا سکھ چین چھین لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید57 مقامات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر2خواتین اور ایک لڑِکے کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ 67ج ب کے حفیظ کی بیٹی (س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، سمن آباد کے علاقہ جنرل ہسپتال کے قریب عابد کی بیٹی(الف)کو ملزمان وقار وغیرہ،74ج ب کے انور کی بیٹی (ش) کو نامعلوم ملزمان اشرف وغیرہ ، سمندری کی شازیہ کے بیٹے کو اغوا کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سیالوی کالونی گلی نمبر4کے عدنان بلال سے نقدی وفون، رحمت ٹائون میں حبیب سلطان سے اڑھائی لاکھ، مسلم ٹائون میں اللہ دتہ سے15ہزار وفون، اشرف پورہ کے بشیر احمد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری، 6ج ب کی فضیلت بی بی سے پرس، 202ر۔ب زبیر ٹائون کے شاہد سے21ہزار، 189ر۔ب کے شان نے بتایا کہ چور لاکھوں مالیت کی واٹر سپلائی کی ٹربائن لے اڑے۔191ر۔ب کے زبیر کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،گارڈن کالونی کے غلام حبیب کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 241ج ب کے شہر یار سے48ہزار، طلائی گھڑی، 275ج ب کے ثاقب سے 22سو روپے وفون، 69ج ب کے نفیس عباس سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا’ 56ج ب کے عدیل کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 29ج ب کے بلال کی فیکٹری سے 80لاکھ مالیت کے موبائلوں کے سیٹ چوری، 112گ ب کے محمد خان کا گھر لوٹ لیا، سید والا روڈ پر فیصل انجم سے نقدی طلائی زیورات چھین لیا، 60گ ب کے عدیل سے موٹر سائیکل چھین لی، 257ر۔ب کے اسلم کے ڈیرہ سے سامان چوری، شریف چوک کے قریب اسد محمود سے20ہزار وفون، 237ر۔ب کے فضل عباس کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، جڑانوالہ روڈ پر حسنین اور اس کی اہلیہ سے نقدی، طلائی زیورات چھین لیے، مچھلی فارم کے قریب خالد جاوید کی چکن شاپ سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لئے، 225ر۔ ب کے قریب عمیر سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 29ج ب میں عدیل کا گھر لوٹ لیا، 58ج ب کے نعمان کی دکان سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا، 39گ ب کے کاشف کی شاپ سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری، 36گ ب میں ذیشان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا، 242گ ب کے زین العابدین کے ڈیرہ سے مویشی، 364گ ب کے امتیاز کی ڈھاری سے مویشی چوری، سیم نالہ جڑانوالہ روڈ پر احد سے 30ہزار وفون، لیاقت ٹائون جڑانوالہ کے قریب گلزار سے10ہزار وفون، 412گ ب کے مہر علی سے 47ہزار وفون، 400گ ب میں ریحان مرتضیٰ کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 615گ ب کے عمر دراز کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 424گ ب کے ظہور احمد سے40ہزار وفون، 623گ ب کے سلمان خان کے ڈیرہ سے سامان چوری، سٹی سمندری کے معاویہ سے اڑھائی لاکھ، 141گ ب کے وقاص کی حویلی سے بکرے، 477گ ب کے زاہد حسین کے کارخانہ سے سامان چوری، 478گ ب کے عاطف جمیل کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 482گ ب کے راشد سلیم کی فیکٹری سے ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیں مسلم ٹائون کے امان اللہ اور اڈا اواگت کے قریب سانول شہزاد سے کار چھین لی، محلہ مراد آباد کے ظفر اقبال،51ج ب کے خضر حیات’ سمال اسٹیٹ سے عادل، 7ج ب کے محمد عثمان،69ج ب کے نصرت علی خان، 225ر۔ب کے نعمان جاوید، جڑانوالہ کے منصور الحسن، جڑانوالہ روڈ پر غلام مصطفی، راوی محلہ سمندری کے جاوید اقبال ودیگر کی موٹرسائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں