جرائم پیشہ عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلا ل عمر کی ڈولفن فورس کے جوانوں میں تقسیم انعامات کی تقریب’ اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر باجوہ، ٹان ایس پیز ، ڈی ایس پی ڈولفن ، انچارج ڈولفن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور قومی ترانہ بجایاگیا۔ سٹی پولیس آفیسر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈولفن کے جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ آئندہ بھی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمیں یکجان ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں باہمی روابط اور ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری رسپانڈ کریں۔ ہم سب کو یکجان ہو کر ایک قوت کے طور پر تمام جرائم کا سامنہ کرنا اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔اپنے علاقے کی گشت کو وسیع کریں اور مشتبہ افرادکی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھیں تا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا سکے۔ اچھی کارکردگی پر آئندہ بھی اسی طرح انعامات سے نوازا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں