جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں پولیس کیلئے چیلنج بن گئیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوراج برقرار، آج پھر مزید55وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی ،قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے خاتون اور نوجوان کو اغوا کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق طارق آباد کے امتیاز کا بیٹا ذیشان گھر سے کام پر گیا تو ملزمان علی حسن وغیرہ نے اغوا کر لیا، جھنگ بازار کے علاقہ نصرت کالونی کی مریم بی بی کی کم سن بیٹی (ج) کو اوباش ملزم عمران نے اغوا کر کے زیادتی کی کوشش کی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ طارق آباد گلی نمبر15کے قریب محمد علی سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، گلبرگ ٹوٹل پمپ کے قریب زبیرسے موٹر سائیکل نقدی و فون، طارق آباد کے صائم سے3ہزار و فون، رفحان ملز کے قریب اسلم سے25ہزار، سوساں روڈ پر اشفاق احمد سے نقدی و فون، فیضان مدینہ کے قریب اکبر سے فون، گرین ٹائون کے ساون سے ساڑھے تین لاکھ و فون چھین لیا،6ج ب کے مالک کی چھت سے65قیمتی کبوتر چوری، میراں والا چوک کے وقاص سے نقدی و فون، بھائی والا پھاٹک کے قریب بلال احمد کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات نقدی و سامان چوری،16ج ب کے اعظم کے ٹریکٹر سے چور بیٹری لے اڑے، ساہیانوالہ کے علی حسن کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری، پیراڈائز کالونی کے رمضان سے 20ہزار و فون، 250ر۔ب کے محسن سے20ہزار، رپیٹر گن اور فون چھین لیا، وارث پورہ کے اکرم سے نقدی و فون چھین لیا۔243ر۔ب کے طلحہ سے ایک لاکھ و فون، ےٰسین چوک میں ممتاز کے ہوٹل سے سولر پلیٹس چوری،215ر۔ب کے ثقلین سے 70ہزار و فون، جڑانوالہ روڈ پر ارسلان سے نقدی و فون، 127گ ب کے صفدر سے نقدی و فون، عبدالغفور ٹائون کے صابر علی کے گھر سے سامان چوری، 144گ ب کے صدی احمد کے ڈیرہ سے بکرے، 231گ ب کے عمران یوسف سے3ہزار و فون، روڈالہ روڈ پر طیب اشفاق کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، مکوآنہ مائی مستانی روڈ پر طاہر حسین سے28ہزار و فون،210ر۔ب کے ےٰسین کے گھر سے قیمتی سامان چور لے اڑے۔ کھرڑیانوالہ ڈبل اے فیبرکس کے قریب ارسلان سے85ہزار و فون، 107ر۔ب کے سرفراز سے28ہزار و فون، قصبہ تاندلیانوالہ کے شہزاد بختاور سے نقدی و فون، 607گ ب کے شمیم بی بی کے گھر کا صفایاکر دیا۔ 142گ ب کے عبدالجبار کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان لوٹ لیا، غلہ منڈی سمندری کے باہر غلام محمد سے نقدی و فون، سمندری کے غلام حسین کے گھر سے چار لاکھ کے زیورات نقدی چوری، 171گ ب کے حبیب احمد کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 171گ ب کے فاروق سے موٹر سائیکل، 484گ ب کے عبدالخلیل کے ڈیرہ سے مویشی ،176گ ب کے عقیل احمد سے12ہزار و فون اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری لوٹ کا شکار ہو گئے۔علاوہ ازیں فیصل آباد کے علی جواد کی کار، کلیم شہید پارک سے ظہیر، طارق آباد کے وسیم خان، ناظم آباد کے ارسلان، نواز شریف پارک سے وقاص، ایوب کالونی کے اسد، ٹوٹیاں والا کھوہ سے ناصر،72ر۔ب کے کاشف، پہاڑی والی گرائونڈ سے علی رضآ، عوامی ٹائون کے سجاد، 363گ ب کے مظہر عباس اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں