جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور لائنڈ آرڈر کا قیام پولیس کا اولین فریضہ ہے،آر پی او ذیشان اصغر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا ڈسٹرکٹ فیصل آباد مدینہ ڈویژن کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور لا اینڈ آرڈر کا قیام پولیس کا اولین فریضہ ہے۔ آرپی او۔ ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے کرائم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ فیصل آباد مدینہ ڈویژن کے پولیس افسران سے ریجنل پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس موقع پرایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز مدینہ ڈویژن نے شرکت کی۔دوران میٹنگ کرائم کی شرح کو کنٹرول کر نے اور زیر مقدمات کی یکسوئی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آرپی او فیصل آبادذیشان اصغر نے احکامات جاری کیے کہ افسران زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔زیرتفتیش سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی معہ قتل،اندھے قتل،رابری،رابری معہ قتل،ریپ اور اغوا کے مقدمات کو جلد ازجلد یکسو کیا جائے۔ زیرتفتیش مقدمات کو جلد ازجلد گرفتار کرکے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔مقدمات کے پینڈنگ روڈبروقت پراسیکیوشن برانچ سے کلیئر کروائے جائیں۔سنگین مقدمات اور دیگر مقدمات میں روپوش اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں ڈکیتی،رابری،وہیکلز چوری کی وارداتوں پر کنٹرول کیلئے پٹرولنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے۔عوام الناس کی دادرسی کیلئے مارک شدہ درخواست ہائے پرافسران ازخود شنوائی کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔پینڈنگ ریفرنس کو جلد ازجلد یکسو کیا جائے خاص طور پرپبلک کمپلینٹ 1787کی کال پر فوری ریسپانس دیا جائے۔15کی کالز پر فوری ریسپانس دیا جائے سنگین وقوعہ رونما ہو نے کی صورت میں سینئر افسران جائے وقوعہ پر اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنا ئیں گے۔منشیات فروشوں خصوصاً آئس جیسے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔دیرینہ دشمنی اور دھڑے بازی والوں کے خلاف انسدادی کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔کرائم کی روک تھام کیلئے بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کومزید موثر بنایا جائے۔جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور لا اینڈ آرڈ کا قیام پولیس کا اولین فریضہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں