جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ڈی پی او چنیوٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)پولیس نے مختلف علاقو ں سے 7ڈکیت گینگز ملزمان سمیت ڈکیتی ، راہزنی ، چوری کی وارداتوں میں ملوث 50 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، ڈی پی او ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2کروڑ، 11لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور وارداتوں میں زیر استعمال ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ، علاوہ ازیںگرفتار ملزمان کے قبضہ سے16تولے سونا،24مسروقہ جانور ، 48 موٹر سائیکلیں، 12موٹرز بجلی، 4عدد لال پمپ،2رکشے، 16موبائل فونز و دیگر مال مسروقہ برآمد ہواہے ، معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان پولیس کو مختلف جرائم کے 152 مقدمات میں مطلوب تھے جن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا،ڈی پی او عبداللہ احمد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران ا ہلکاروں کے لیے انعامات کا اعلان کیااور کہا کہ پولیس فورس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں