56

جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن،7گینگز کے18کارندے گرفتار

لاہور (بیورو چیف)عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر صوبہ بھر میں پنجاب پولیس منظم گروہوں کے خلاف سر گرم عمل ہے جس کے تسلسل میں 24گھنٹوں میں 7گینگز کے 18کارندے گرفتار کیے گئے۔ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 80ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ 35موٹر سائیکلز، 20موبائل فونز، 14مویشی، 04تولے سونا اور 20لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال کے 5ماہ کے دوران 2522گینگز کے 6167کارندے گرفتار کیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 837کلاشنکوف، 17287پسٹلز، 1530رائفلز، 1632بندوقیں، 251 ریوالورز اور 1لاکھ 46ہزار سے زائد گولیاں برآمد کیں۔ 7495موٹر سائیکلیں، 488گاڑیاں، 3315موبائلز، 560تولے سونا، 1581مویشی اور 2ارب روپے سے زائد نقدی برآمد کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں