سرگودھا (بیوروچیف) جرائم کے خاتمہ کیساتھ ساتھ ملکی معاشی ترقی میں تاجروں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا تاجروں اور پولیس کے درمیان قریبی روابط جرائم کے خاتمے کیساتھ ساتھ معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی شارق کمال نے مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دیا ہے کسی بھی معاشرے میں معاشی ترقی کیلئے تاجر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
59