2

جرائم کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

کمالیہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جکھڑ739گ ب میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا گیا ۔کھلی کچہری میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل اور شکایات بیان کیں ۔جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے عوامی شکایات اور مسائل سن کر انکے موثر اور بروقت حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور کہا عوام الناس کو انصاف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔اہل علاقہ کی جانب سے کھلی کچہری لگائے جانے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کا شکریہ ادا کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں