جرابیں بنانیوالی فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں کا مال جل گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ رضا آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی میں جرابیں بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا،ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بتایا جاتا ہے کہ محلہ عثمان گلی نمبر3کے قریب زاہد نے جرابیں بنانے والی فیکٹری لگا رکھی ہے،گذشتہ شب مشین میں شارٹ سرکٹ کے باعث گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دھواں کے بادل بلند ہونے پر اہل علاقہ نے ریسکیو1122کو اطلاع کی تو ریسکیو فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کر کافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران لاکھوں روپے مالیت کی مشنری و کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں