جرمن بنک واسا کیساتھ باہمی کلائمیٹ ریزسٹینس پراجیکٹ کریگا،ایم ڈی سہیل قادر چیمہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ سے جرمن بینک کے ایف ڈبلیو (KFW)کے پانچ رکنی مشن نے واسا ہیڈ آفس میں ملاقات کی اور 40ملین یورو کے مجوزہ پراجیکٹ بارے تبادلہ خیال کیا۔ کے ایف ڈبلیو مشن کی قیادت ہیڈ آف ڈویژن انفراسٹرکچر ایند فنانس مسٹر ٹورسٹن جیلسٹڈ (Mr.Torsten Jellestad)نے کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئئرنگ ثاقب رضا،ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر او اینڈ ایم محمد مقبول سنپال ، ڈائریکٹر آپریشنز مخدوم بابر ، ڈپٹی ڈائریکٹرز عمران بٹ ، سانول ملک و دیگر افسران بھی مود تھے ۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ جرمن بینک کے ایف ڈبلیو (KFW) واسا فیصل آباد کے ساتھ باہمی کلائمیٹ ریزسٹینس پراجیکٹ کرے گا جس کے تحت ان لائن پر 15 ٹیوب ویلز کو بحال کیا جائے گا ، ایک نیا ٹینک اور 6 نئی ٹینکیاں تعمیر کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ گلفشاں واٹر ورکس کو 3 ملین گیلن کے جدید ریپڈ سائل فلٹر پر منتقل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے ایف ڈبلیو نے سائٹس کا وزٹ مکمل کر لیا ہے جبکہ توقع ہے کہ یہ پراجیکٹ آئندہ سال وسط میں باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا جس پر مجموعی طور پر 40 ملین یورو لاگت آئے گی۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ کے ایف ڈبلیو کے اس پراجیکٹ کی تکمیل سے شہریوں کو پانی کی فراہمی کو نمایاں اضافہ اور مزید بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں