2

جسٹس علی باقر قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بن گئے

لاہور(بیوروچیف) جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب لاہور ہائیکورٹ ججز لانج میں منعقد ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس علی باقر نجفی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔یاد رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم بیرون ملک دورے پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں