جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹر سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیکر سب کو حیران کر دیا

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے نامور فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے کر سب کو حیران کردیا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد بمراہ کا نام پہلی بار تاریخی لارڈز آنرز بورڈ پر بھی درج ہو گیا۔تاہم، بھارتی اسٹار پیسر کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کا خاموش جشن بھی خبروں کی زینت بنا، بمراہ، جو عموما اپنی کامیابیوں پر جوش انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہیں، پانچویں وکٹ لینے کے بعد غیر معمولی طور پر خاموش دکھائی دیے۔لارڈز میں بمراہ کا خاموش جشن ریٹائرمنٹ کی چہ مگوئیاں شروع کر گیا ان کے اس ردعمل نے سب کو حیران کر دیا۔خاص طور پر ایک ایسے اہم موقع پر جب بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 15ویں بار 5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا جب کہ وہ بیرون ملک سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق بھارتی کپتان کپیل دیو کا ریکارڈ توڑنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔دن کے اختتام پر بمراہ نے پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ طویل اوورز کی بولنگ کے بعد ان میں حسبِ معمول جشن منانے کی طاقت نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں