جسے میر ے کام سے اعتراض ہو گا اس سے ہرگز شادی نہیں کرونگی۔ یشما گل

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ یشما گل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایسے مرد سے کبھی شادی نہیں کریں گی جنہیں ان کے شوبز میں کام کرنے سے مسئلہ ہوگا۔اداکارہ نے پوڈکاسٹ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کیوں اپنی دوست ہانیہ عامر کی سالگرہ کی پارٹی پر لاکھوں روپے خرچ کیے۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے فیمنزم پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ ان چیزوں میں نہیں پڑتیں لیکن ان کا خیال ہے کہ ہر کسی کو اپنے اپنے مکمل حقوق ملنے چاہیے۔اداکارہ کے مطابق مرد اور خواتین کی الگ الگ خصوصیات ہیں، ہر کسی کی اپنی اہمیت اور حقوق ہیں، مرد کبھی خاتون والے کام نہیں کر سکتے اور نہ عورتیں مردوں والے کام کر سکتی ہیں، اس لیے ہر کسی کی اپنی جگہ اور اپنے حقوق ہیں اور ہر کسی کو اپنے اپنے مکمل حقوق ملنے چاہیے۔بیویوں کے مقابلے مقابلے شوہروں کے جلد مر جانے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر مرد اس لیے جلد مرجاتے ہیں، کیوں کہ وہ پہلے ہی زائد العمر ہوتے ہیں۔ان کے مطابق ماضی میں یہ رواج ہوتا تھا کہ مرد خود سے 15 سال کم عمر خواتین سے شادیاں کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں