جشن آزادی کبڈی سیریز کا فائنل رندھاوا کلب نے جیت لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل سپور ٹس ڈیپارٹمنٹ و ڈیژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چک 52ج ب ملاں پورمیں رندھا و ا سپورٹس گرانڈملا ں پور میں ہونے والا جشن آزادی کبڈی سیریزکا فائنل رندھاوا کلب 52 ج ب ملا ں پور نے جیت لیا، فائنل میں علی رضا واہلہ کبڈی کلب و62ج ب چنن کے کو 57 کے مقابلے میں 61پوائنٹ سے شکست دے دی، حسنین طیب، عبدالرحمن رندھاوا، اویس رندھاوا اور وقاص بسرا کو بہترین کھلاڑیوں کے انعامات سے نوازا گیا اول آنیوالی ٹیم کو 30 ہزار، دوسر ے نمبر پر آنیوالی ٹیم کو 20ہزار روپے اور طیب گیلانی کو بہترین کمنٹری پر 10 ہزار روپے کے نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں،ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض بشارت رندھاوا، فوجی عابد،فوجی رمضان،فضل حق گجر،اصغر اچھو، سیکرٹری ایمپائر ایسوسی ایشن عبدالحکیم نے سر انجام دیئے،اس موقع پر کبڈی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی رانا با با نصیر،کبڈی مبصر طیب گیلانی، میاں نوید، سمیع اللہ رندھاوا،عمران گادری،بشارت رنداھاوا، فو جی عابد،فوجی رمضان، فضل حق گجر، عبدالحکیم،انعامات تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں