جشن آزادی کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے یوم ازادی کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا 1350 کے قریب نفری مختلف اوقات میں فرائض منصبی سرانجام دے گی تمام مارکیٹس اور پبلک ہجوم والے مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے ون ویلنگ اور خطرناک انداز ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے متعدد خصوصی ٹریفک اسکوارڈز تشکیل دے دیے گئے جو مختلف سڑکوں پر گشت کریں گے ویلنگ کرنے والے ویلرز کے لیے کوئی رعایت کی گنجائش نہیں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن یونٹ ٹریفک آگاہی کے لیے سرگرم اور متحرک ہے ویلرز کی ویلنگ کے لیے مکینکس جو ون ویلنگ کی گاڑیاں تیار کرنے میں مدد کریں گے ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے یوم آزادی کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان کے اجرا کے موقع پہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے شہری آزادی کی خوشیوں کو احسن طریقے سے منائیں سڑکوں پر کسی قسم کی بھی ہلڑ بازی، ون ویلنگ، تیز رفتاری یا دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنے والے اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں