جشن آمد رسولۖ ،شاندار تقریب کل ہو گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) 1500ویں جشن عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں ایک شاندار تقریب بین المسالک و مذاہب روا داری کونسل پاکستان کے زیر اہتمام5ستمبر بروز جمعہ تین بجے صوبائی صدر میاں عثمان رفعت اور سابق نائب صدر بار میاں رفعت قادری ایڈووکیٹ کے ہاں عبداللہ گارڈن میں منعقد ہو گی، جس کے مہمان خصوصی مرکزی چیئرمین ڈاکٹر افتخار حسین نقوی ہونگے۔ جبکہ دیگر مقررین میں علامہ محمد ریاض کھرل، سینئر وائس چیئرمین سلیمان یونس چوہدری اور ڈاکٹر آذر ناز، صوبائی چیئرمین فرحت علی رانا، مفتی مظفر اقبال، چوہدری عاصم کمبوہ اور رانا خالد حسین شامل ہیں۔ جبکہ قائمقام صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مسعود نذیر کھٹانہ ایڈووکیٹ مہمان اعزاز ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں