جشن بہارا ں کی تقریبات 14فرور ی سے شروع ہوگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے جشن بہاراں 2025کے پروگرامز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تین روزہ تقریبات 14 فروری سے 16 فروری تک سپورٹس اسٹیڈیم، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شاندار انداز میں منعقد ہوں گی، جہاں عوام کو بھرپور تفریح اور ثقافتی سرگرمیاں فراہم کی جائیں گی۔جشن بہاراں میں لڈی، جھومر، گھوڑا ڈانس، کیٹل شو سمیت مختلف ثقافتی رنگ نمایاں ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کبڈی، کرکٹ، فٹ بال اور ہاکی جیسے کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے، جن میں کھلاڑی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔تقریبات کو مزید رنگین بنانے کے لیے پھولوں کی نمائش، مشاعرہ، قوالی اور دیگر ادبی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ مرد، خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی تفریحی پروگرامز، اسٹالز، ثقافتی شو اور مختلف انٹرٹینمنٹ پروگرام بھی جشن کا حصہ ہوں گے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جشن بہاراں کا مقصد عوام کو صحت مند اور خوشگوار تفریح فراہم کرنا ہے، جہاں لوگ اپنی ثقافت، روایات اور کھیلوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔یہ تین روزہ میلہ عوامی دلچسپی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرے گا اور شہر میں ایک یادگار تفریحی موقع فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں