33

جشن عید میلادالنبیۖ مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا (اداریہ)

ملک بھر میں عید میلادالنبی عقیدت واحترام سے منائی گئی آمد مصطفیۖ کی خوشی میں ملک بھر میں گلی محلوں بازاروں مساجد کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا سرکاری ونجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا بازاروں’ شاہراہوں اور محرابیں اور آرائشی دروازے لگائے گئے جشن میلادالنبیۖ کی مناسب سے سیرت النبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر سیمینارز’ کانفرسز اور محافل نعت کا اہتمام کیا گیا ملک بھر میں مذہبی’ سماجی تنظیموں نے جلوس اور ریلیاں نکالیں، صبح کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا نماز فجر کے بعد مساجد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا، درود وسلام کی صدائیں گونجتی رہیں، مسلمان عالم 12ربیع الاوّل کا دن اپنے پاک نبی حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت وعقیدت کے اظہار کیلئے عیدمیلادالنبی کی صورت میں مناتے ہیں خاتم الانبیاء رحمة اللعالمین محمد عربی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم بلاشبہ ہر حوالے سے انسانی تاریخ کی عظیم ترین ہستی ہیں آپۖ سے پہلے آنے والے تمام نبیوں نے اپنی امتوں کو قافلہ انسانی کے ایسے قائد کی حیثیت سے آپۖ کی آمد کی بشارت دی جس کی قیادت وسیادت زمان ومکان کی قید سے بالاتر ہو گی پچھلی تمام آسمانی کتابوں میں آخری نبی کی حیثیت سے آپۖ کی آمد کی خبر دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آپۖ کے ہاتھوں دنیا میں وہ انقلاب برپا ہو گا جس کے نتیجہ میں انسان پر سے انسان اور اسکے تراشے ہوئے جھوٹے خدائوں کی خدائی کا خاتمہ ہو جائے گا اور ایسا ہی ہوا،، امت مسلمہ نے اس بار حضور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا 15صد سالہ جشن میلادالنبیۖ عقیدت واحترام سے منایا سرکار دوعالم رحمت عالم’ محسن انسانیت ختم الرسل حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت رہتی دنیا تک کرہ ارض پر رہنے والے تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے حضور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس اور مقام ومرتبہ کا بھلا کون اندازہ کر سکتا ہے جس پر خالق کائنات، رب العالمین جو کسی کا محتاج نہیں بے نیاز ہے۔ وہ خود اور اس کے فرشتے اپنے محبوب پر درود سلام بھیجتے ہیں حکم ربی ہے کہ ”ہم نے آپ کے ذکر کو بلند کر دیا ہے” حضور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں عقیدت ومحبت کے اظہار کیلئے تقاریب کا انعقاد کرنے والے خوش نصیب ہیں اور اﷲ ان کو اپنے پیارے نبیۖ کے صدقے میں نوازتا رہتا ہے، اس بار بھی وفاقی وصوبائی حکومتوں آزاد کشمیر’ گلگت بلتستان میں حضور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے دن کو عقیدت ومحبت سے منایا گیا جلوسوں کی سکیورٹی کا فول پروف انتظام کیا گیا تھا مذہبی تنظیموں کے رضا کاروں نے بھی جلوسوں میں سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے فیصل آباد ڈویژن میں بھی جشن میلادالنبیۖ مذہبی جوش وجذبہ سے منایا گیا جلوسوں کے راستوں پر مشروبات کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں جبکہ مخیرحضرات کی جانب سے جلوسوں کے شرکاء کو جوس’ خشک میوہ جات’ بسکٹ’ میٹھے چاول’ حلوہ’ نان’ پلائو کے پیکٹ تقسیم کئے جاتے رہے جبکہ انتظامیہ اور پولیس’ سول ڈیفنس’ ٹریفک پولیس’ محکموں کے اہلکاروں نے بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دیں ٹریفک سٹاف نے جلوسوں کے راستوں کو کلیئر رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جسکی وجہ سے کوئی بدانتظامی نہیں ہوئی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے رہے اس موقع پر ضلعی پولیس نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ون ویلنگ کرنے اور موٹرسائیکلوں کے سائلنسر نکال کر شور برپا کرنے والے نوجوانوں پر کڑی نگاہ رکھی جس کے باعث ون ویلنگ اور شور مچانے والے موٹرسائیکل سواروں پر قابو پا لیا گیا فیصل آباد ڈویژن میں بہترین انتظامات کرنے پر کمشنر راجہ جہانگیر انور’ ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر’ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو شہر کی کاروباری برادری’ وکلائ’ صحافیوں’ سول سوسائٹی نے خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید کی ہے کہ انتظامیہ اسی جذبہ ولگن کے ساتھ ہر ایونٹ پر اپنی ذمہ داریاں اسی طرح ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں