جشن عید میلاد النبیۖ عقیدت و احترام سے منایا گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر میںسرورِ کونین،رحمتہ للعالمین ۖ کی ولادت باسعادت کا جشن مذہبی جوش جذبے سے منایا گیا۔ محسن انسانیت سرورکونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشیاں ملک بھر میں منائی گئیں، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا،وفاقی دارالحکومت میں 31اورصوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی،فضا نعرہ تکبیر،اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کی صدائوں سے گونج اٹھی ۔ شہرشہر عیدمیلادالنبیۖ کی خوشیاں منائی گئیں، چارسو نور کی برسات، مساجد پر چراغاں، سرکاری اور نجی عمارتیں بھی جگمگا گئیں۔ عاشقان رسولۖ کے درود و سلام کے نذرانے، جلوس بھی نکالے گئے۔ میلاد مصطفی کی محافل سجائی گئیں۔ دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں آقا کریم’ سرور کائناتۖ کی ولادت کا 15سوسالہ جشن مذہبی عقیدت واحترام اور شایان شان طریقہ سے منایا گیا۔ مرکزی جلوس سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار سے پیر فیض رسول کی قیادت میں نکالا گیا۔ جس میں عاشقان رسولۖ نے بھرپور انداز میں درود وسلام کے نذرانے اور نعت شریف پڑھتے ہوئے شمولیت کی اور اس جلوس میں شہر کے دیگر علاقوں میں آنے والے جلوس بھی درود وسلام کے نذرانے پیش کرتے ہوئے شامل ہوتے رہے اور شہر کی فضا درود وسلام کی صدائوں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کیلئے 4600 سے زائد پولیس افسران وجوانوں نے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔ جبکہ مرکزی جلوس میں دیگر جلوسوں کی نگرانی سیف سٹی کیمروں سے کی گئی۔ ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی 12ربیع الاول کو الرٹ رہے۔ شہر بھر میں جگہ جگہ آقا دوجہاں کی آمد کے سلسلہ میں جلوس اور محافل کا انعقاد کیا گیا۔ عاشقان سولۖ جگہ جگہ لنگر تقسیم کرتے رہے جبکہ بچوں نے ”پہاڑیاں” بنا کر حضور نبی کریمۖ کے ساتھ اپنا والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ شہر کے گلی’ محلوں’ بازاروں اور گھروں میں عاشقان مصطفیۖ نے چراغاں کیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گلی’ محلوں میں سجی ہوئی گلیوں کو دیکھنے کیلئے آئی اور رات گئے تک گلی’ بازاروں میں رش لگا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں