جشن عید میلاد مذہبی جوش و جذبے سے منائینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلا د کمیٹی فیصل آبادحاجی میاں منیر احمد نورانی اور دیگر عہدیدا ر وں نے کہا کہ1500 صدسالہ جشن عید میلاد بھرپور جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد مناتے ہوئے تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اللہ پاک کا شکر ادا کریں کہ ہمیں نبی پاک ۖ کا اُمتی بننے کی سعادت حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا 1500صد سالہ عید میلاد مناتے ہوئے بھرپور اہتمام کریں ۔ گھر گھر محافل میلاد کا اہتمام۔ درود پاک کی کثرت کریں۔ خوب صدقہ و خیرات کریں۔ گھروں اور دکانوں پر جھنڈے لگائیں۔ انہوں نے شہر بھر کی سماجی، مذہبی ، سیاسی اور تاجروں تنظیموں کے رہنمائوں سے کہا کہ وہ بھی عید میلاد کا بھرپور اہتمام کرکے آقا کریم ۖ سے محبت کا اظہار کریں۔ اپنی اپنی تنظیم اور جماعت کے پلیٹ فارم سے بھرپور طریقے سے عید میلاد کا اہتمام کریں۔ انہوں نے مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے عہدیداروں اور اہلسنت کی تمام تنظیمات کے رہنمائوں سے کہا کہ عید میلاد کے تمام تر انتظامات پہلے سے بڑھ کر کریں۔ آخر میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ عید میلاد کے موقع پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں