فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری جنرل ختم نبوت موومنٹ پاکستان بلوچستان جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے پیچھے پس پردہ ہاتھ بے نقاب کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ہمیں سیاسی و ذاتی اختلافات سے بالا تر ہو کر ملک و درپیش مشکلات سے نکالنا ہے۔ جعفر ایکسپریس کے یر غما لی مسافروں کو باز یاب کروانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس حادثہ میں ا یف سی کے جو جوان شہید ہوئے ہیں ان کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے دعا گو ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی سر زمین کو غیر ملکی این جی اوز اور ان کے سہولت کاروں سے پاک کیا جائے۔
