5

جعفر ایکسپریس پر حملہ’ریلوے پریم یونین نے یوم سیاہ منایا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے پریم یونین نے جعفرایکسپریس پردہشت گردوں کے حملہ اور ایف سی کے جوانوں سمیت درجنوں شہریوں کی شہادت اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے خلاف مرکزی صدرشیخ محمدانورکی اپیل پرملک گیر یوم سیاہ کے سلسلہ میں چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری،امیر جماعت اسلامی محبوب الزمان بٹ،ظہیر الدین بابر،کاظم فاروق گل، باسط شفیق،ساجد عمران،بابر نواز، محمد کاشف،چوہدری تنویر،ملک منظور، با طاہر،عبد السمیع، عبد الرحمن اور دیگرکی قیادت میں ریلوے اسٹیشن پربھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے راہنمائوں نے کہاکہ افسوسناک حملے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور کامیاب کلیرنس آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ اس کامیاب آپریشن پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک و قوم کی حفاظت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔پاک فوج کی جانب سے ریلوے عملے اور مسافروں کو بحفاظت بازیابی پر پوری قوم پاک فوج کی مشکور ہے۔انہوں نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ عظیم سپوت ہمارے ہیرو ہیں، جنہوں نے اپنے خون سے ملکی سلامتی کی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے دکھ میں شریک ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے ملازمین اور تمام وابستہ افراد بھی ان شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔پریم یونین کے راہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریلوے اور دیگر حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے اور شہیدہونے والے سویلین شہدا کوبھی شہدا مالی پیکیج کے مطابق امداددی جائے۔ ٹرین ڈیوٹی سٹاف کو دہشگروں کے ساتھ مقابلہ کرنے پرتغمہ شجاعت دیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں