22

جعفر ایکسپریس 2روز کیلئے منسوخ

کوئٹہ (بیوروچیف) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس دو روز کیلئے منسوخ کردی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس آج اور کل پشاور نہیں جائے گی۔حکام نے کہا کہ آج پشاور سے کوئٹہ کیلئے بھی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کی منسوخی کی وجہ بارشوں سے پیدا صورتِ حال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں