جعلسازی میں ملوث ریلوے کا برخاست ملازم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپورٹس افسر کے جعلی لیٹر بنانے والا ریلوے کا برخاست ملازم ساجد گرفتار’ ساجد رفیق نے 45ہزار روپے لے کر ریلوے گرائونڈ کے جعلی این او سی بنائے، ملزم نے کرکٹ کلبز کوریلوے گرائونڈ میں پریکٹس کرنے کا جھانسہ دیا۔ پی سی بی کے تصدیق کروانے پر محکمہ ریلوے نے دونوں لیٹر جعلی قرار دیئے ۔ ایس ایچ او ریلوے عمیر نے طارق فرید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ ملزم ساجد رفیق نے ریلوے کلرک آصف کی مدد سے جعلی این او سی بنوائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں