17

جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ پینسرہ کے قریب جعلی ادویات تیار کرنیوالی فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کر فیکٹری مالک کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی ادویات اور بھاری مشینری قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا شبیر احمد کو اطلاع ملی تھی کہ جھنگ روڈ پر پینسرہ کے قریب جہاں فارما’ یونانی فارما نامی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی تیار کی جا رہی ہیں۔ جعلی اور غیر معیاری’ قوت بخش مضر صحت ادویات ملک بھر میں سپلائی کی جاتی ہیں، جس پر ایف آئی اے اور محکمہ صحت کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر فیکٹری مالک سعید کو گرفتار کر لیا اور فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی ان رجسٹرڈ ادویات برآمد کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا اور برآمد ہونیوالی ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ پکڑے جانیوالے فیکٹری مالک سے بازپرس کا آغاز کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پکڑی جانیوالی ادویات انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ پائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں