54

جعلی انوائسز پر 314 ارب کاٹیکس فراڈ

اسلام آباد (بیورچیف)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ میں ملوث20 سے زائد کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کر دی۔ ٹیکس فراڈ میں ملوث اب تک20 کمپنیوں کا سراغ مل گیا جس کے بعد ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس ون نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث کمپنیوں کے سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کی۔ذرائع کے مطابق ایک کمپنی کے مالکان کے خلاف تحقیقات میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والی کمپنی کا پتہ ملا، کراچی سمیت پنجاب تک جعلی سیلز ٹیکس انوائس بیچنے والا نیٹ ورک سامنے آیا۔ذرائع ایف بی آر نے بتایاکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کی گئی، کمپنیوں نے 314 ارب روپیکا ٹیکس فراڈ کرکے ریفنڈ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ٹیکس فراڈ میں ملوث متعدد کمپنیوں نے ریفنڈواپس کرنا شروع کردیا۔ایف بی آرذرائع نے کہا کہ ملک بھر کے ٹیکس ڈیٹا تک رسائی کے بعد ملزمان تک پہنچے، ایک کمپنی کے دفتر سے ٹیکس ریٹرن فائل کییگئے، مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں