جعلی دستاویزات پر سربیا جانیوالا پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے ائیرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک فرار ہونیوالے مسافر کو پکڑ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرگودھا کا رہائشی بلال احمد فلائٹ نمبری FZ392 کے ذریعے سربیا جا رہا تھا۔ امیگریشن کے دوران عملہ نے مشکوک نوجوان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی تو اس کے پاسپورٹ پر سربیا کا جعلی ویزا تھا اور اس کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ مسافر نے سربیا جانے کیلئے ایجنٹ کو 20لاکھ دے کر ویزا حاصل کیا تھا۔ تاہم ایف آئی اے نے مسافر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں