جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالے 3مسافرڈی پورٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) FIA کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے جعلی اور ٹیمپرڈ ویزا پر بیرون ملک سفر کرنیوالے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا تین مسافروں کو متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے پاکستان واپس ڈیپورٹ کیا گیاFIA کیمطابق احمد رضا ولد اصغر علی سکنہ چک نمبر 247 گ ب ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، فواد ابراہیم ولد محمد ابراہیم سکنہ محلہ مبارک پورہ تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد اور محمد شعیب حبیب ولد ذوالفقار علی سکنہ چک نمبر 57 ج ب فیصل آباد ائیرپورٹ سے شارجہ گئے تھے یو اے ای امیگریشن حکام نے انہیں فیملی ویزا پر تنہا سفر کرنے کی بنیاد پر پاکستان واپس ڈیپورٹ کر دیا۔دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ مذکورہ مسافروں نے مختلف ایجنٹس کے ذریعے دبئی/یو اے ای کے ویزے حاصل کیے تھے اور ویزوں کی کیٹیگری میں رد و بدل (ٹیمپرنگ) کرتے ہوئے فیملی ویزا کو سیلز ریپریزنٹیٹو ظاہر کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں