ساہیوال (بیوروچیف) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دیسی گھی اور مکھن تیار کرنے والا گروہ پکڑلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عطاء عارف کی سربراہی میں چک 39/3R میں پروڈکشن یونٹس کی انسپکشن کے دوران 174 کلو ملاوٹی مکھن، 4 ٹین بناسپتی گھی، 3 مکسنگ مشینری ضبط کر لی گئی جبکہ جعل سازی کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ پروڈکشن یونٹس کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔ مکھن اور دیسی گھی کی تیاری میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ کی جا رہی تھی، گھی اور کریم کو فنگس زدہ اور بدبودار فریزر میں سٹور کیا گیا تھا، خوراک کو بغیر لیبلنگ سفید پیپر میں پیک کرکے بازار میں فروخت کیا جارہا تھا،ڈیری مصنوعات کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلئے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے تمام مشینری اور ملاوٹی اجزاء ضبط کرکے پروڈکشن یونٹس کو بند کردیا۔
2