جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے پر مقدمہ درج

کمالیہ (نامہ نگار)جعلی اور مہنگی کھادیں زرعی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف ٹاسک فورس زراعت پنجاب کی کاروائی ۔ٹاسک فورس زراعت پنجاب کا غیر قانونی زرعی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بغیر ڈیلرشپس، انوائسز اور اسٹاک رجسٹر کے زائد المیعاد غیر قانونی اور زرعی ادویات بیچنے والوں کیخلاف 117370 روپے سے زائد مالیت کی11لیٹرز اور 2.600 کلوگرام غیر قانونی اور زائد المیعاد زرعی ادویات قبضہ میں لیکر حوالہ پولیس کر دی گئیں۔ دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔ ملزم فیاض الرحمن رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں