کمالیہ(نامہ نگار)پیٹرولنگ پولیس کمالیہ کی نشاندہی پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے اور موٹر سائیکل پر سرخ فلیشر لائٹس لگانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق پیٹرولنگ پولیس کمالیہ کے اے ایس آئی محمد عدنان نے تھانہ صدر کمالیہ میں بذریعہ استغاثہ موقف اختیار کیا کہ محمد ضیاء اللہ سکنہ کبیر والا نے اپنے موٹر سائیکل پر جعلی و بوگس نمبر پلیٹ آویزاں کر رکھی تھی دوسرے واقعہ میںمحمد ناصر سکنہ میاں چنوں نے اپنے موٹر سائیکل پر پولیس طرز کی نیلی و سرخ فلیشر لگا رکھی تھی دونوں افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیاگیا۔
33