سرگودھا (بیوروچیف)اینٹی کرپشن سرگودھا نے بوگس اور جعلی نکاح کر کے لڑکیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے گینگ کا اہم رکن نکاح خواں گرفتار کر لیا۔ملزم محمداویس نکاح خواں نے جعلی اور خودساختہ نکاح نامہ تیار کیا تھا۔اینٹی کرپشن کی ریڈنگ ٹیم نے تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹرتفتیش اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایمن لطیف دختر محمد لطیف سکنہ بلاک نمبر14سرگودھانے درخواست گزاری کہ حافظ محمد اویس نکاح خواں یونین کونسل نمبر13سرگودھا نے جعلی نکاح کرنے والے گینگ کے سرغنہ منیب رضا وغیرہ کیساتھ ملی بھگت کر کے ایک فرضی اور خود ساختہ نکاح نامہ تیار کیا۔
4