فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چھاپہ مار کر جعلی ویزہ پر کینیڈا جانے والے دو افراد کو پکڑ لیا’ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم فیصل آباد کو اطلاع ملی تھی کہ دو افراد نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے کینیڈا جا رہے تھے اور امیگریشن کائونٹر پر چیکنگ کے دوران ان کے ویزے جعلی پائے گئے جس پر ایف آئی اے ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر دو ملزمان نواز سکنہ منڈی بہائو الدین اور احمد شیر سکنہ سرگودھا کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔
4