2

جعلی و ملاوٹی دیسی گھی تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے قصبہ تاندلیانوالہ میں چھاپہ مار کر جعلی و ملاوٹی دیسی گھی تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا، بھاری مقدات میں ملاوٹی دیسی گھی قبضہ میں لیکر تلف کرتے ہوئے یونٹ مالک احمد غفار کو حوالہ پولیس کر دیا، تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر احسان نے اپنے عملہ کے ہمراہ قصبہ تاندلیانوالہ میں دیسی گھی تیارکرنیوالے یونٹ پر چھاپہ مارا تو صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور مکھیوں اور حشرات کی بھرمار پائی گئی اور کنٹینرز کو بھی صاف نہ کیا گیا تھا دیسی گھی کا ٹیسٹ کروانے پر وہ بھی ملاوٹی نکلا جس پر یونٹ مالک احمد غفار کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں ملاوٹی دیسی گھی کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں