جعلی پاکستانی کرنسی کا کاروبار کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار

کوئٹہ (بیوروچیف) کوئٹہ میں جعلی پاکستانی کرنسی کاکاروبار کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق کرائمز برانچ نے کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیع اللہ نامی شخص کوجعلی نوٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کے پاس سے ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے 3پیکٹ برآمد کیے جن کی مجموعی مالیت 3لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جعلی نوٹوں کی چھپائی میں دیگر ملزمان کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے اور اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں