جعلی پتی ضبط’ مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے چنیوٹ کے شہریوں تک جعلی پتی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔ 95کلو ناقص پتی ضبط، جعلسازی پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سستے بازار میں کریک ڈائون کیا اوراستعمال شدہ پتی کو دوبارہ رنگ لگا کر فروخت کیا جانا تھا،انتہائی لازم خرید و فروخت ریکارڈ عدم موجود، پیکنگ پر ایڈرس نامکمل تھا۔پتی کے تفصیلی جائزہکے لئے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بجھوا دیا گیا۔برآمد شدہ پتی کی ٹریسیبلٹی دستاویزات عدم موجود پائی گئی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں