29

جعلی پولیس مقابلہ ‘ 2سگے بھائی اپنے کزن سمیت ”پار ”

میانوالی(نامہ نگار)میانوالی کے علاقے بانگی خیل میں پولیس کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلہ سامنے آ یا ہے، جس میںدوسگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ساتو خیل میں پولیس فائرنگ سے 3 نوجوان جانبحق ہوگئے ہیں، جانبحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی اور 1 کزن شامل ہے، مرنے والوں میں جماعت اسلامی کے امیر عارف خٹک کے 2 بھتیجے اور 1 بھانجا ہے، سگے بھائیوں میں 1 کلاس نہم اور دوسرا کلاس دہم کا طالب علم تھا، خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس نے راستے سے گزرتے ہوئے مقتولین پر فائرنگ کی جس سے تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں