جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر سیکرٹری یونین کونسل گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کنور خالد کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے والے سیکرٹری یونین کونسل محمد عمران کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کی یونین کونسل37 کے سیکرٹری عمران نے شہری سے مبینہ طور پر مک مکا کر کے اصل مالک کو کروڑوں روپے مالیت کی 7ایکڑ اراضی سے محروم کرنے کیلئے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔ اینٹی کرپشن نے متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ سیکرٹری یونین کونسل محمد عمران کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں