جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمار پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) فیصل آباد چیمبر ّف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اور سینئر عہدیدداروں نے ملک میں 5ہزار اور ایک ہزار روپے کے جعلی کر نسی نوٹوں کی بھر مار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاجر ساتھیوں پر زور دیا ہے کہ وہ لین دین کے دوران 5ہزار اور ایک ہزا ر روپے کے کرنسی نوٹ انتہائی چوکنا اور ہوشیاری سے چیک کرکے لیں کیونکہ یہ جعلی کرنسی نوٹ بڑی تعداد میں مارکیٹ میں زر گردش ہیں اوراس معاملے میں اسٹیٹ بینک پاکستان بھی بطور ریگولٹر وہ موثر کردار ادا نہیں کر پا رہا جواسے کرناچاہیئے اس طر ح اسٹیٹ بینک کی غلطی کی سزاعوام اور تاجروں کوبھگتنا پڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل سینٹر سلیم مانڈی والا نے5 ، 5 ہزار والے جعلی کرنسی نوٹ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلا س میں پیش کئے تھے اور اسٹیت بینک کے اسوقت کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین کو بلا کر یہ نو ٹ انہیں دکھائے تھے تو وہ بھی نہ پہچان سکے کہ یہ نوٹ جعلی ہیںانہوں نے کہا کہ اسٹیت بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی کرنسی ہی نہیںبلکہ انٹر نیشنل لیول پر جعلی ڈالر بھی چھپتا ہے اور ہمارے پاس ایسا کوئی مکنیزم نہیں کہ ہم اس کو چھپنے سے روک سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں