جعلی کورٹ فیس فروخت کرنیوالے 2افراد کیخلاف مقدمہ درج

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایڈووکیٹ کو جعلی کورٹ فیس فروخت کرنے کے الزام میں تھانہ سٹی پولیس نے 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،الزام علیہان عرصہ دراز سے احاطہ کچہری میں بغیر لائسنس کے جعلی کورٹ فیس کی فروخت کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے ممبر احسان غفور ایڈووکیٹ نے پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ نمبر 1485/23بجرم 302تھانہ کھرڑیانوالہ کے فیصلہ کی نقولات حاصل کرنے کیلئے الزام علیہ جعفر فوٹو سیٹ ہمراہ 1کس نامعلوم سے 900روپے کے کورٹ فیس خرید کئے بعدازاں کورٹ فیس جوڈیشل کمپلیکس جمع کروا دیا جسکی رسید نمبر حاصل کی گئی نقول انچارج کی جانب سے کورٹ فیس چیک کرنے پر علم ہوا کہ الزام علیہان بغیر لائسنس کے عرصہ دراز سے جعلی کورٹ فیس کی فروخت کا کاروبار کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں۔ پولیس تھانہ سٹی نے 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں