کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کا دبنگ ایکشن عوامی شکایات اور جعلی ڈیل کے ذریعہ سرکاری رقبہ منتقل کرنے پر سٹی پٹواری عبدالوحید گجر کومعطل کر دیا اور پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم بھی جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پٹواری کے خلاف انجمن اشٹام فروشاں ووثیقہ نویساںہڑتال پر تھے تو اے سی کمالیہ نیانہیں یقین دہانی کروائی کہ میں چھان بین کے بعداس کے خلاف کاروائی کروں گی تو اے سی کمالیہ نے عبدالوحید پٹواری کو عوامی شکایات اور سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرنے پر فوری طور پر معطل کر دیا۔
28