جلائو گھیرائو کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ جلائو گھیرائو کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں پارلیمانی نظام حکومت میں اتفاق رائے سے فیصلے اور قانو ن کی حکمرانی سے جمہوریت کوفروغ ملتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے صدر چیئر مین سینیٹ اور گورنر کے عہدے تمام اتحادیوں کی حمایت سے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایک تقریرکے بعد جیالوں نے طوفان برپا کررکھاہے سیاستدانوں میں قوت برداشت ہونی چاہیئے حکومتی مدت تک مل کر چلنا ہے توایک دوسرے کی کارکرردگی کوبھی کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نے پاکستان، سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے معاشی استحکام کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کو بھی ترجیح دی جائے-انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں سروے کیا جائے جہاں بھی فنڈز کی ضرورت ہے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کھل کر فنڈز دیں سیلاب متاثرہ کسانوں کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی بھی ضرورت ہے-پاکستان سب کا ہے، ہمیں مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں