31

جلا ئوگھیرائو کامقدمہ عمران خان بے قصور قرار

لاہور(بیوروچیف)جلا گھیرا ئوکے مقدمے میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بے قصور قرار دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ظل شاہ، جلاو گھیرا ئواور پولیس تشدد کے مقدمات سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کی تینوں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل نے جلا گھیرا کے مقدمے سے عبوری ضمانت واپس لے لی۔جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ جلا گھیرا کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں، وکیل عمران خان نے کہا کہ ہم نے تفتیش جوائن کر لی ہے۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ حمیدا کمہار اور عمران خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، جو ریلیف عمران خان کو دوں گا وہی حمیدا کمہار کو دوں گا، میرے لیے دونوں برابر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں