18

جمادی الاول کا چاند 21اکتوبر کو نظر آئے آنے کی پیشگوئی

لاہور(بیورو چیف) محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کا چاند 23اکتوبر کو نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند 21اکتوبر کو شام 5بجکر 25 منٹ پر پیدا ہوگا اور امکان ہے کہ چاند 23اکتوبر جمعرات کی شام نظر آجائے گا۔ کراچی میں 23اکتوبر کو سورج 5بجکر 58منٹ پر جبکہ چاند 6بجکر 54منٹ پر غروب ہوگا اور اس روز چاند کی عمر 48گھنٹے 57منٹ اور بلندی 10.2درجے ہوگی۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگر چاند کی عمر کم از کم 19گھنٹے اور بلندی 5درجے سے زیادہ ہو تو رویت ممکن ہوتی ہے۔ اسی بنیاد پر امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند 23اکتوبر کو نظر آسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں