جماعت اسلامی نے فیصل آباد کو دو تنظیمی یونٹس میںتقسیم کردیا

فیصل آبا د( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے فیصل آباد کو دو تنظیمی یونٹس میںتقسیم کردیا ۔ نئے تنظیمی یونٹس فیصل آباد میٹروپولیٹن اورفیصل آباد صدرکے نام سے کام کریں گے ۔ پروفیسرمحبوب الزماںبٹ فیصل آباد میٹروپولیٹن کے امیر جبکہ یاسراقبال کھارافیصل آباد صدرکے امیرہونگے۔ حلقہ صدرتحصیل صدراورتحصیل جھمرہ کے علاقوں پرمشتمل ہوگا۔ صوبائی امیرجا و ید قصو ر ی نے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر د یا ۔ یاسراقبال کھارانے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میںہونیوالے اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بابرر شید کی موجودگی میں اپنی ذمہ داری کاحلف اٹھایا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیررانا عبدالوحید، پرو فیسر محبوب الزما ں بٹ، میاں طاہر ایوب سمیت ارا کین شور یٰ ، زونل امراء بھی موجود تھے ۔ حلف کے بعد خطاب کرتے ہوئے یاسراقبال کھارا نے کہاکہ اس منصب کو اعزاز نہیں بلکہ ایک بھاری امانت اور عظیم ذمہ داری سمجھتا ہوں۔ جماعت اسلامی میں قیادت کا مطلب اقتدار نہیں بلکہ اللہ کے دین کی سربلندی اور مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد ہے۔میں جماعت اسلامی کی مرکزی و صوبائی قیادت اور تمام ارکان و کارکنان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں